Home / جاگو پاکستان / حکومتی احکامات پر نواز شریف سے سیاسی ملاقاتیں جیل انتظامیہ نے منسوخ کردیں

حکومتی احکامات پر نواز شریف سے سیاسی ملاقاتیں جیل انتظامیہ نے منسوخ کردیں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردیں۔ 

جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق  بریفنگ دینا تھی۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ میاں نواز شریف کی مشاورت سے ہی طے ہوگی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *