Home / جاگو پاکستان / مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال: آرمی چیف نے کورکمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی۔

ذرائع کےمطابق کور کمانڈرز کانفرس میں بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کانفرنس میں بھارت کے کسی ممکنہ مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کا استعمال کیا جس کے بعد گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایل او سی اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *