Home / جاگو پاکستان / روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ رپورٹ طلب

روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک میں واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت سے متعلق حکومت سے پالیسی رپورٹ طلب کر لی۔

پی آئی اے کے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل طارق اسد نے عدالت کو بتایا کہ نیویارک میں قائم قومی عمارت روز ویلٹ ہوٹل کو اپارٹمنٹس اور دفاتر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وکیل طارق اسد کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی تاریخی اہمیت ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی روز ویلٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت روز ویلٹ ہوٹل کی بندش روکنے اور کاروبار جاری رکھنے کا حکم دے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی اس سے متعلق درخواست آئی تھی، حکومت کے بیان کے بعد نمٹا دی تھی۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حکومت کی روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق پالیسی کیا ہے؟ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل حکومت سے پالیسی سے متعلق ہدایات لیکر آگاہ کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *