Home / جاگو بزنس / ملک میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے سے 97051 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے کم ہوکر 160.10 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 40 پیسے کم ہوکر 160 روپے ہوگئی۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *