Home / جاگو کھیل / زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلیے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلیے اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں

زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ظفر گوہر، عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو پندرہ رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے،تینوں کھلاڑیوں کو عابد علی، عماد وسیم اور حارث رؤف کی جگہ شامل کیا ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر  مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کل پچ دیکھ کر ان میں سے کسی کو موقع دینے کا فیصلہ کریں گے،گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی، جس پر خوشی ہے۔

زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق،  عبداللہ شفیق، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، افتخار احمد،  خوشدل شاہ، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسی خان شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جب کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل بروز منگل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *