Home / تازہ ترین خبر / جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا

جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے جہانگیر ترین نے تقریباً 7 ماہ بعد پاکستان واپسی کی تیاری شروع کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ وہ  رواں ماہ پاکستان واپس جارہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کیلئے بکنگ کرالی ہے، جہانگیر ترین 7 ماہ پہلے پاکستان سے لندن پہنچے تھے۔

جہانگیر ترین 7ماہ سے ہیمپشائر کنٹری ہوم میں مقیم ہیں، وہ شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے برطانیہ میں قیام کے دوران کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی۔

Check Also

9 مئی بہانہ، عمران خان نشانہ تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’سیاسی‘ پریس کانفرنس مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری عمرایوب نے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *