Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / جاوید اخترنے کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

جاوید اخترنے کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا

ممبئی: 

معروف بھارتی شاعراورنغمہ نگار جاوید اختر نے توہین آمیز تبصرے کرنے پر کنگنا رناوت کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید اخترنے مقامی عدالت میں کنگنا رناوت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کنگنا نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران ان پر بے بنیاد اور توہین آمیز تبصرے کیے۔

جاوید اخترنے اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے یہ شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے ان کی بدنامی کرنے کے لیے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جاوید اختر کی جانب سے درج کی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے سشانت سنگھ کی موت کے بعد ان کا نام بالی ووڈ میں ایک ڈرگزگروپ میں گھسیٹا ہے۔ لہذا کنگنا کی جانب سے لگائے گئے ان بے بنیاد تبصروں کی باعث ان کی ساخت متاثر ہوئی ہے۔

جاوید اخترکی جانب سے مزید کہا گیا کہ کنگنا رناوت نے دعویٰ کیا ہے کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکایا تھا کہ وہ اپنے اور اداکار ہرتھیک روشن کے مبینہ تعلقات کے حوالے سے اپنا منہ بند رکھیں۔ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے دئیے جانے والے یہ تمام بیانات لاکھوں لوگوں نے دیکھے جس کی وجہ سے جاوید اختر کی ساخت متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں ڈرگز مافیا سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں 99 فیصد افراد منشیات استعمال کرتے ہیں۔

Check Also

بھارتی اداکارہ کا ٹیلی ویژن سیریل کے پروڈیوسر پر ہراسانی کا الزام

بھارت کی ٹیلی ویژن اداکارہ کرشنا مکھری جی نے سیریل شبھ شگن کے پروڈیوسر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *