Home / جاگو بزنس / عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

 کراچی: 

عالمی اور ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کی کمی سے 1908 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112650 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96580روپے ہوگٸی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے 1500روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بڑھ کر 17.14 روپے 1286روپے ہوگئی۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *