Home / جاگو دنیا / عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون اور راکٹ حملے

 بغداد:

عراق کے فوجی اڈے عین الاسد پر دو ڈرون طیاروں نے حملے کی کوشش کی تاہم فضاعی دفاعی نظام نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارودی ڈرونز کو تباہ کردیا جب کہ ایک راکٹ فوجی اڈے میں گرا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے مغربی صوبے انبار میں عین الاسد فوجی اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے دو بارودی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔ ایک راکٹ بھی نامعلوم مقام سے فوجی اڈے کے اندر آکر گرا۔ یہ فوجی اڈہ امریکی فوجیوں کے زیر استعمال ہے اور اس وقت بھی یہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔

عراق میں اتحاد کے فوجی آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مذکورہ راکٹ بغداد سینٹر فار ڈپلومیٹک سپورٹ کے نزدیک گرا تاہم کسی قسم کے نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی عین الاسد فوجی اڈے پر ایک راکٹ حملہ بھی کیا گیا تھا تاہم خوش قسمتی اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ علاوہ ازیں رواں ماہ عسکریت پسندوں نے دو مرتبہ ڈرون طیاروں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری کے پہلے ہفتے میں ایران کی القدس فورس کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی امریکی حملے میں بغداد ایئرپورٹ پر مارے گئے تھے جس کے بعد سے عراق میں امریکی تنصیبات پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *