Home / جاگو دنیا / فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی، 121 افراد بدستور لاپتا

فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی، 121 افراد بدستور لاپتا

میامی کے علاقے میں جزوی طور پر منہدم عمارت کو ممکنہ طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر مکمل طور پر مسمار کردیا گیا، عمارت گرنے کے نتیجے میں اب 24 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عمارت کے انہدام سے لاپتا ہونے والے 121 افراد کی تلاش و بحالی کا آپریشن روک دیا گیا ہے۔

مذکورہ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیوائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت مکمل منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب طوفان ایلسا کیوبا کے ساحل کے نزدیک تھا جس کے دوران 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی، اتوار اور پیر کو کیوبا سے گزرنے کے بعد مذکورہ طوفان کے منگل اور بدھ تک مغربی فلوریڈا پہنچنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں 24 جون کو 12 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 156 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے تھے جن میں سے کچھ کی لاشیں نکال لی گئی تھیں تاہم اب بھی متعدد افراد لاپتا ہیں۔

بقیہ عمارت کو گرانے کے لیے ورکرز نے ستونوں میں ڈرلنگ کی اور پھر معمولی دھماکوں کے ذریعے بقیہ عمارت کو بھی منہدم کردیا گیا جس کا ملبہ ایک مختصر رقبے پر گرا۔

اس دوران آس پاس کی عمارتوں کو خالی نہیں کروایا گیا تاہم گردو غبار کے پیشِ نظر رہائشیوں کو ایئر کنڈیشنگ بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری جانب ساحلی پٹی پر مقیم آبادی نے امریکا کے یومِ آزادی کے پیشِ نظر روایتی آتش بازی اور پرچم لہرانے کی تقریبات کی جگہ محدود تقریبات منعقد کیں اور میامی کے ساحل پر ہونے والے جشن کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

تفتیش کار اب تک یہ معلوم نہیں کرسکے کہ 24 جون اس عمارت کا ایک حصہ کس طرح گرا جبکہ عمارت صرف 40 سال پرانی تھی، سال 2018 کی ایک انجینیئرنگ رپورٹ میں اسٹرکچر کی خامیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا جس پر انکوائری کی توجہ مرکوز ہے۔

Check Also

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *