Home / جاگو دنیا / کورونا سے متاثرہ فرد سے رابطے کے بعد کیٹ میڈلٹن نے خود کو قرنطینہ کرلیا

کورونا سے متاثرہ فرد سے رابطے کے بعد کیٹ میڈلٹن نے خود کو قرنطینہ کرلیا

برطانوی شہزادے ولیم کی اہلیہ اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے شخص سے رابطے میں آنے کے بعد اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے خودساختہ قرنطینہ کرلیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کنسنگٹن محل کے ترجمان نے کہا کہ ’گزشتہ ہفتے ڈچز آف کیمبرج کا رابطہ ایک ایسے فرد سے ہوا جس کا بعدازاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا‘۔

ترجمان نے کہا کہ ’شہزادی کیٹ مڈلٹن میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن وہ تمام متعلقہ حکومتی ہدایات پر عمل کررہی ہیں اور انہوں نے گھر میں خود ساختہ قرنطینہ کرلیا ہے۔

ملکہ برطانیہ کے پوتے، شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی اہلیہ گزشتہ ہفتے بہت سی تقاریب میں شریک ہوئیں اور انہوں نے 2 جولائی کو ویمبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت کی تھی۔

—فائل فوٹو: دی سن
—فائل فوٹو: دی سن

انہوں نے آج (5 جولائی کو) شہزادہ ولیم کے ساتھ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے 73 مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی تقریب میں بھی شرکت کرنی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ برطانوی شہزادہ ولیم اپریل 2020 میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے لیکن انہوں نے ملک میں زیادہ خوف نہ پھیلنے کے باعث اپنی بیماری کو خفیہ رکھا تھا۔

گزشتہ برس مارچ میں برطانیہ میں کورونا وائرس اپنے عروج پر تھا اور شاہی خاندان نے بھی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر ایک دوسرے سے سماجی دوری اختیار کرلی تھی۔

مارچ 2020 کے آخر میں ہی شہزادہ ولیم کے والد شہزادہ چارلس میں کورونا کی تشخیص بھی ہوئی تھی جبکہ ملکہ برطانیہ نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت شاہی محل کو چھوڑ کر ونڈسر محل میں منتقل ہوگئی تھیں۔

اگرچہ اس وقت صرف شہزادہ چارلس کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی تھی تاہم ایک ہفتے کے اندر وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔

— فائل فوٹو: شاہی محل انسٹاگرام

Check Also

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *