Home / جاگو کھیل / اولمپکس گیمز سے قبل کورونا خوف و ہراس پھیلانے لگا اسپ

اولمپکس گیمز سے قبل کورونا خوف و ہراس پھیلانے لگا اسپ

ٹوکیو / کنگسٹن: 

گیمز سے قبل کورونا خوف و ہراس پھیلانے لگا، مزید  3 ایتھلیٹس کے نتائج مثبت آگئے، 2  ویلج میں مقیم تھے، ٹوکیو پہنچنے والے ایک جنوبی کوریا کے آفیشل بھی وائرس کا شکارنکلے، مجموعی طور پر ایک دن میں گیمز سے متعلق 10 افراد  کا نتیجہ پازیٹیو رہا۔تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے افتتاح کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ کورونا وائرس کیسزکی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے،گذشتہ روز ویلج میں موجودایک گیمز آفیشل کا نتیجہ مثبت آیاتھا جبکہ اتوار کو انتظامی کمیٹی کی جانب سے 3 ایتھلیٹس کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں سے 2 ویلج میں مقیم تھے جبکہ ایک ایتھلیٹ اولمپکس کیلیے مختص ہوٹل میں مقیم تھا، سب نے آئسولیشن اختیارکرلی ہے۔ مجموعی طور پر اتوارکے روزگیمزسے متعلق10 افرادکے مثبت کیسز ریکارڈکیے گئے۔

جن میں 5 کا تعلق اولمپک باڈی سے ہے جبکہ ایک کنٹریکٹر اورایک صحافی شامل ہیں۔ ان تمام افرادکا نتیجہ مثبت آنے پران سے قریبی تعلق والے تمام افراد کو بھی آئسولیشن پرمجبورہوناپڑا ہے، آئی اوسی کے گیمز چیف ایگزیکٹیو  کرسٹوف ڈوبی کاکہنا ہے کہ ہم یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ جاپان روانہ ہونے سے قبل گیمزکے 18 ہزار شرکاکی 40 ہزار کوویڈٹیسٹنگ ہوچکی ہے،ٹوکیوآمدکے بعد بھی ان کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بھی ہر روز ایتھلیٹس کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

گیمز آپریشن ڈائریکٹر پائیری ڈوسرے کہتے ہیں کہ اولمپک گیمز کے شرکا دنیاکی سب سے کنٹرول آبادی ہے جوکہ مسلسل ٹیسٹنگ کے عمل سے گزر رہی ہے۔ دریں اثنا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے جنوبی کوریا سے ممبر  ریو سیونگ من کا بھی ٹوکیو پہنچنے پر کورنا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیاہے۔

وہ 2004 میں اولمپک ٹیبل ٹینس میں سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں، انھیں  بھی فوری طور پر آئسولیشن اختیار کرنا پڑی ہے، واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے گیمزکیلیے دنیا بھر سے ایتھلیٹس کا جاپان آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، بھارت کا بھی پہلا دستہ ٹوکیوپہنچ چکاہے، کورونا وائرس کے ویلج اور مختص ہوٹلوں میں بڑھتے ہوئے کیسز خوف و ہراس کا باعث بن رہے ہیں۔

شیلی این فریزر پرائس ٹوکیو میں پھر فاتح رہیں گی، یوسین بولٹ کو یقین

معروف جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ہموطن شیلی این فریزر پرائس کے 100 میٹر ریس میں تیسرا اولمپک گولڈ جیتنے کی پیشگوئی کردی، بولٹ نے کہا کہ شیلی کو ٹوکیو اولمپکس میں ٹائٹل جیتنے سے ان کے علاوہ دوسرا کوئی نہیں روک سکتا، اگر شیلی این فریزر 31 جولائی کو فائنل میں کامیاب رہیں تو وہ 100 میٹر گولڈ جیتنے کی ہیٹ ٹرک بناسکتی ہیں۔

برطانیہ نے درجنوں گھوڑے، 40 ہزار ٹی بیگز، 132 صوفے جاپان پہنچا دیے

برٹش اولمپکس ایسوسی ایشن نے ٹوکیو گیمز کے دوران اپنے 375 ایتھلیٹس کو گھر جیسا ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی، دستے کے ہمراہ جاپان بھیجے جانے والے سامان میں درجنوں گھوڑے، 40 ہزار ٹی بیگز اور ٹیلیفون باکس بھی شامل ہے، 1992 اولمپک گیمز کے بعد یہ بیرون ملک اولمپکس میں شامل ہونے والا سب سے بڑا برطانوی دستہ ہے، 13 ہزار ایمونیشن کے رائونڈز اور 132 صوفے بھی جاپان بھجوائے گئے ہیں۔

Check Also

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *