Home / جاگو دنیا / 60 ہزارعازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں

60 ہزارعازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں

ریاض: 

اس سال 60 ہزار افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہریوں اور وہیں پر مقیم غیر ملکیوں سمیت 60 ہزار عازمین کے قافلے نماز فجر کے بعد منی سے میدان عرفات پہنچ گئے ہیں، جہاں عازمین آج حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں، اور سورج غروب ہونے تک عبادت کریں گے۔

میدان عرفات میں حجاج کسی بھی جگہ قیام کرسکتے ہیں، تاہم کورونا وبا کے پیش نظر سعودی انتظامیہ  نے حجاج کے لیے خصوصی خیمے نصب کرائے ہیں، جہاں سماجی فاصلے کی مکمل پاپندی کا اہتمام کیا گیا ہے، میدان عرفات میں مسجد نمرہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے اور نئے قالین بچھائے گئے ہیں، اور نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کے لیےعلامتیں بھی لگی ہوئی ہیں۔

اس سال مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ مسجد الحرام کے خطیب اور امام شیخ بندر بلیلہ نے دیا اور نماز کی امامت بھی کرائی، نمازیں ادا کرنے کے بعد حجاج نے دعائیں کیں اور دعاؤں کا سلسلہ آفتاب غروب ہونے تک جاری رہے گا، تاہم حجاج نماز مغر ب ادا کیے بغیر میدان عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں حجاج  مغرب اورعشا کی نمازیں ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ادا کریں گے اور رات مزدلفہ میں گزاریں گے۔

منی اورعرفات کے درمیان واقع مزدلفہ میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مسجد المشعر الحرام میں نئے قالین بچھائے گئے ہیں، حجاج یہاں فجر تک قیام کرتے ہیں اور رمی جمرات (علامتی شیطانوں کو کنکریاں مارنا) کے لیے کنکریاں جمع کرتے ہیں اور صبح منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *