Home / جاگو دنیا / کابل ؛ غیرملکی سفارتی مشن اور نیٹو نمائندوں کی طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

کابل ؛ غیرملکی سفارتی مشن اور نیٹو نمائندوں کی طالبان سے جنگ بندی کی اپیل

کابل: 

افغانستان کے دارالحکومت میں موجود سفارتی مشنز اور نیٹو کے غیر فوجی نمائندوں نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عید پر طالبان ہتھیار رکھ کر دنیا کو امن عمل سے اپنی وابستگی ظاہر کریں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں نیٹو نمائندوں اور 15 سفارتی مشنوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان اس عید پر جنگ بندی کا اعلان کرکے دنیا پر ثابت کردیں گے کہ وہ امن عمل میں کتنے سنجیدہ ہیں۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک طرف امن مذاکرات کی حمایت کرنا اور دوسری جانب جارحیت جار رکھنا دو متضاد باتیں ہیں۔ طالبان کی جارحیت میں بے گناہ افغان زندگیاں ضائع ہوئیں۔ مسلسل ٹارگٹ کلنگ، لوٹ مار، عمارتوں کو جلا کر شہریوں کو بے گھر کرنا، اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا اور مواصلاتی نیٹ ورک کو نقصان پہنچنا اس کے علاوہ ہیں۔

اس مشترکہ میں بیان آسٹریلیا، کینیڈا، جمہوریہ چیک، ڈنمارک، یورپی یونین کے وفد، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، نیدرلینڈز، اسپین، سویڈن، برطانیہ، امریکا اور نیٹو کے سینئر غیر فوجی نمائندوں کے دستخط تھے۔

سفارتی مشنوں کا یہ مشترکہ بیان دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ امن مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ میں دونوں جانب سے پُرتشدد کارروائیاں روکنے کا تذکرہ نہیں تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کا عمل جاری ہے تاہم یہ عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی طالبان نے پاکستان، ایران، چین، تاجکستان اور ترکمانستان سے متصل افغان سرحدوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور 85 فیصد علاقے پر اپنی عملداری کا دعویٰ کیا ہے۔

 

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *