Home / جاگو دنیا / شمالی کوریا کا ایک ماہ میں میزائل کا چھٹا تجربہ

شمالی کوریا کا ایک ماہ میں میزائل کا چھٹا تجربہ

پیونگ یونگ: 

شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربہ کرلیا۔ شمالی کوریا کی جانب سے ایک ماہ میں کیا جانے والا یہ چھٹا میزائل تجربہ ہے۔

جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندرمیں2 کم فاصلے تک مارکرنے والے میزائل فائرکئے۔ دوروزقبل کروزمیزائل کا تجربہ بھی کیا تھا۔

شمالی کوریا ایک مہینے میں میزائل کے6 تجربات کرچکا ہے۔ امریکا نے نئے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پرمزید پابندیاں عائد کی ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت شمالی کوریا پربیلسٹک میزائل اورجوہری ہتھیاربنانے پرپابندی عائد ہے۔

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت مضبوط بنانے پرکام کرتے رہیں گے۔

Check Also

شہزادہ ہیری نے حالیہ دورے پر شاہ چارلس سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

شہزادہ ہیری برطانیہ کے حالیہ دورۂ برطانیہ پر شاہ چارلس سے ملاقات نہیں کریں گے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *