Home / جاگو دنیا / افغانستان میں معمول کی زندگی جہنم بن چکی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

افغانستان میں معمول کی زندگی جہنم بن چکی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

 نیویارک: 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔

سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھاکہ افغانستان میں روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ افغانستان میں امدادی کارروائیاں محدود کرنے والے قوانین معطل کئے جائیں اورعالمی امداد سے سرکاری ورکرز کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔

انتونیوگوتریس نے مزید کہا کہ ایسے اصولوں اور شرائط کو معطل کرنے کی ضرورت ہے جو نہ صرف افغانستان کی معیشت بلکہ زندگی بچانے والی کارروائیوں کو بھی محدود کرتے ہیں۔

طالبان دہشتگردی کے خطرات کم کرنے کیلئےعالمی برادری اورسکیورٹی کونسل کےساتھ  مل کر کام کریں۔

Check Also

غزہ سے متعلق پالیسی پر امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی غزہ سے متعلق پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *