Home / جاگو دنیا / یوکرین میں فوجی اہلکارکی گارڈز پرفائرنگ،5سیکورٹی گارڈز ہلاک

یوکرین میں فوجی اہلکارکی گارڈز پرفائرنگ،5سیکورٹی گارڈز ہلاک

کیف: 

یوکرین میں ایک فوجی اڈے پرایک فوجی نے فائرنگ کرکے 5 سیکورٹی گارڈز کوہلاک کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کی نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکارنے فوجی اڈے پرتعینات سیکورٹی گارڈز پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی گارڈز ہلاک اوردیگر5 زخمی ہوگئے۔

حکام کاکہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گارڈز کواسلحہ فراہم کرنے کے وقت پیش آیا۔سیکورٹی حکام نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتارکے لئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *