Home / جاگو ٹیکنالوجی / بھارت میں پہلا ”سولر سٹی“ قائم کردیا گیا

بھارت میں پہلا ”سولر سٹی“ قائم کردیا گیا

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کے لئے عالمی ثقافتی ورثہ ‘سانچی’ کی جگہ ہندوستان کا پہلا سولر سٹی قائم کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں واقع عالمی ثقافتی ورثہ سانچی کو بھارت کا پہلا شمسی شہر بنایا گیا ہے جو 3 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، گزشتہ روز ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سولر سٹی سے سالانہ 13 ہزار 747 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ہوگی جو 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد درختوں کے برابر ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام سے سانچی میں سالانہ 7.68 بھارتی کروڑ کے بجلی کے اخراجات بچائے جاسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے سمیت دیگر وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو سولر سٹی سے کم ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ شہر دنیا کے لیے مثال ہوگا اور یہ ماحول کو بچانے کے لیے بھی ضروری ہے جب کہ جلد ہی سولر پمپ سے زراعت کے شعبے میں بھی مدد ملے گی۔اُ نہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کو دیگر شہروں میں بھی قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

Check Also

روئی کے گالے سے مشابہہ کائنات کا سب سے منفرد سیارہ دریافت

ماہرین فلکیات جو خلا کو تسخیر کرنے کے کوششوں میں کئی سیارے دریافت کرچکے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *