Home / جاگو انٹرٹینمنٹ / معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر سحر حیات اور ان کے شوہر سمیع رشید کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سحر حیات اور انکے شوہر سمیع رشید نے مشترکہ پوسٹ جاری کی جس میں یہ جوڑا اپنے ہاتھوں میں ننھی پری کا خوبصورت پاؤں لیے دیکھا گیا۔

ٹک ٹاکر جوڑے نے محض ہاتھوں پر مبنی اس خوبصورت ویڈیو کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی بیٹی کو نعمت اور رحمت قرار دے دیا۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں سحر حیات نے قرآن پاک کی سورۃ رحمنٰ کی خوبصورت آیت شیئر کی جسکا ترجمہ تھا، ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے’۔

سحر حیات کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

Check Also

باتھ روم جانے سے پہلے زیور، تاج اور کوٹ پہنتا ہوں: ڈیزائنر علی ذیشان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ باتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *