Home / جاگو دنیا / افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 5 افراد شہید، 3 زخمی

افغان صوبے ہرات میں مسلح افراد کا مسجد پر حملہ، 5 افراد شہید، 3 زخمی

افغانستان کے صوبے ہرات میں مسلح افراد نے مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

صوبائی دفتر سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ گزشتہ شام ہوا، شہید ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حملے کی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

Check Also

رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *