Home / جاگو کھیل / میکسویل نے آئی پی ایل میں ورلڈ کپ 2023 فائنل کی یاد تازہ کر دی

میکسویل نے آئی پی ایل میں ورلڈ کپ 2023 فائنل کی یاد تازہ کر دی

آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر میکسویل نے ورلڈ کپ 2023 فائنل کی یاد تازہ کر دی۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ ہوا جو آر سی بی نے یکطرفہ بناتے ہوئے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس میچ میں بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤندر میکسویل نے ورلڈ کپ 2023 کی یاد تازہ کر دی جو اسی گراؤنڈ پر آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا تھا اور کینگروز نے بلو شرٹس کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے گجرات ٹائٹنز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس موقع پر گلین میکسویل نے احمد آباد اسٹیڈیم میں فینز کو اپنے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔

میکسویل جنہوں نے کچھ وقفے کے بعد ٹیم میں واپسی کی تھی ان کی بیٹنگ تو نہ آ سکی کیونکہ ویرات کوہلی اور ول جیکس نے دوسری وکٹ کے لیے 166 رنز کی نا قابل شکست پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو نو وکٹوں سے فتح یاب کرایا۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر اگلے متوقع بلے باز تھے تاہم جب میچ کے آخری لمحات میں انہیں یقین ہو چلا کہ ان کی بیٹنگ نہیں آئے گی اور وہ ڈریسنگ روم واپس جا رہے تھے تو وہاں موجود فینز نے انہیں دیکھ کر موئے موئے کے نعرے بلند کیے جس پر میکسویل نے انہیں اپنے منہ پر انگلی رکھ کر خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔

اس منظر کو ایک صارف نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جس نے لوگوں کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کی یاد تازہ کرا دی جو گزشتہ سال نومبر میں اسی گراؤنڈ پر میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

میچ سے ایک روز قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا تھا کہ انہیں کل اسٹیڈیم کے ایک لاکھ 20 ہزار کراؤنڈ کو خاموش دیکھ کر خوشی ہوگی اور اگلے روز انہوں نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر اپنا کہا پورا کر دکھایا تھا۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں ایسی خاموشی چھا گئی تھی جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا ہو۔

Check Also

کرکٹ آسٹریلیا کا پاک بھارت فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے شروع کرنے کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت اور پاکستان فینز زون کی ٹکٹوں کی فروخت 4 جون سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *