Home / جاگو دنیا / ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی

ہسپانوی فلو کے دور میں پیدا ہونے والی 101 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دے دی

\

ہالینڈ میں 101 سالہ خاتون نے کورونا وائرس کو شکست دے کر عزم و حوصلے کی مثال قائم کردی۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نیدرلینڈز میں 101 سالہ خاتون مہلک کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئی ہیں۔

خاتون کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ 1919 میں ہسپانوی فلو کی وباء کے دور میں پیدا ہوئیں اور اب انہوں نے عالمگیر وبا کووِڈ 19 کو بھی شکست دے دی ہے۔

خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتہ قبل انہیں سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے روٹرڈیم کے اسپتال لایا گیا جہاں ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

SenatorMurtaza Wahab@murtazawahab1

Well done Ma’am https://twitter.com/norbertelekes/status/1245102747214647296 

Norbert Elekes@NorbertElekes

NEW: 101-year-old Dutch woman, who was born during the Spanish flu, has recovered from coronavirus illness.

View image on Twitter
188 people are talking about this

انہیں ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رکھا گیا اور اب وہ صحتیاب ہوکر گھر واپس جانے کی تیاریاں کررہی ہیں۔

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر سنیل رام لال کا کہنا ہے کہ ‘وہ بلند عزام کی حامل خاتون ہیں اور انہوں نے جس طرح طبی مشوروں پر عمل کیا وہ انتہائی پرمسرت تھا’۔

سنیل رام لال نے بتایا کہ آئسولیشن کے دوران وہ اپنی کہنیوں میں چھینکتیں اور اکثر مجھے بھی کہتی کہ آپ تھوڑا فاصلے پر رہیں۔

Check Also

رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دینگے: امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ رفح پر بڑا حملہ کیا تو اسرائیل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *