Home / جاگو پاکستان / بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید، 4 شہری زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید، 4 شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 سالہ بچہ شہید جب کہ خاتون سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے چیری کوٹ، رکھ، چکری، بروہ اور ڈھنڈنیال سیکٹروں پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے ڈھنڈنیال سیکٹر میں 2 سالہ بچہ شہید ہوگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بروہ، چیری کوٹ اور دیگر علاقوں میں بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کے باعث خاتون سمیت 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے طبی مراکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی پر بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے موثر انداز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Check Also

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *