Home / تازہ ترین خبر (page 4)

تازہ ترین خبر

آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست بھی خارج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر انٹیلی جنس بیورو( آئی بی) کی جانب سے اعتراض اور اعتراض واپس لینے کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے آڈیو لیکس کیس میں بینچ پر اعتراض واپس لینے کی …

Read More »

لوئر دیر: کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ کلاسز کے اوقات کے دوران ’سیاسی اجتماعات، سالگرہ کی تقریبات اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں‘۔ کالج کے چیف پراکٹر پروفیسر ریاض محمد کی طرف سے باضابطہ ہدایات …

Read More »

مریم نواز سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، پہلی خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، انہوں نے پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عملدرآمد کروانے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں کو سراہا۔ …

Read More »

پاکستان کے معاشی بحران کی دلدل دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی بحران کی دلدل دن بہ دن سنگین ہوتی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے بہت حل ہیں لیکن اس وقت سب سے زیادہ ضرورت …

Read More »

بلوچستان: دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 20 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکار سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے بتایا کہ ٹھیکیدار ندی میں …

Read More »

مذاکرات کیلئے پی ٹی آئی کے ’سنجیدہ رویے‘ کی ضرورت ہے، رانا ثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سیاسی معاملات پر مذاکرات کے حوالے سے سنجیدگی پر زور دیتے ہوئے اس کے رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنے والے متضاد بیانات پر روشنی ڈالی۔ نجی نیوز چینل ’جیو‘ کے …

Read More »

امریکا، پاکستان کا علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کا عزم

امریکا اور پاکستان نے اپنے قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کا عہد کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس کی قیادت میں دورہ کرنے والے امریکی وفد اور قائم مقام سیکریٹری خارجہ سفیر رحیم حیات قریشی کے …

Read More »

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع نجی شاپنگ مال سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کے الزام پر تنویر الیاس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ اس کے بارے …

Read More »

اچھی بات ہے، مولانا فضل الرحمٰن سچ بول رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن سچ بول رہے ہیں، ان کے دل میں اور بھی راز ہیں۔ یوم مزدور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس عمر میں اگر مولانا صاحب کلمہ …

Read More »

پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر ہسپتال ایک سال کے اندر کام شروع کردے گا۔ لاہور میں فیلڈ ہسپتال کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں فیلڈ ہسپتالوں کے منصوبے کو کامیاب …

Read More »