Home / تازہ ترین خبر (page 718)

تازہ ترین خبر

سندھ حکومت نے کورونا کے کیسز بڑھنے کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرادیا

کراچی: سندھ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا ذمہ دار تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو ٹھہرادیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ائیرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم درست کام نہیں کررہا اور ائیرپورٹ حکام بھی …

Read More »

جب بھی ضرورت پڑی، جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے: شہید ونگ کمانڈر کا آخری انٹرویو

آج صبح شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔ بعد ازاں سوشل میڈیا پر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے آخری انٹرویو کی ویڈیو زیرِ گردش ہے۔ سوشل میڈیا پر زیرِ …

Read More »

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ

اسلام آباد:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے سینیئر رہنماؤں سے شہباز شریف کی وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرز اور سینیئر قیادت شہباز شریف …

Read More »

‘پاکستان دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا 11واں بڑا ملک’

کراچی: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ہتھیار درآمد کرنے والا گیارواں بڑا ملک ہے۔ سپری کی ایک رپورٹ کے مطابق سویڈن سے تعلق رکھنے والے ادارے نے اپنے نئے اعداد و شمار میں بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں میں بھارت …

Read More »

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ: اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے، اجتماعات پر پابندی کی تجاویز

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیسے بڑے اجتماعات پر پابندی اور اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی تجویز دے دی۔ خیال رہے کہ …

Read More »

کورونا وائرس: پی ایس ایل سے متعلق حکومتی تجویز پر عمل کریں گے، پی سی بی

کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت سندھ نے شہر میں عوامی اجتماعات اور پی ایس ایل طرز کے ایونٹ پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے اور پی سی بی نے حکومتی تجویز پر عمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں ابھی پاکستان …

Read More »

چمن: تحصیل گلستان میں دھماکا، 2 افراد زخمی

چمن: تحصیل گلستان میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کےمطابق دھماکا تحصیل گلستان کے علاقے شہری بازار میں ہوا جس میں قبائلی رہنما عبدالرؤف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے پھٹنے سے …

Read More »

قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پرپابندی لگادی

قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والےمسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگادی۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 14 ممالک کے مسافروں پرکورونا وائرس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔ علامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی وزٹ …

Read More »

’قانون شہادت کے تحت فوجی افسرکے سامنے اعتراف کی کوئی حیثیت نہیں‘

سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کا کہنا ہے کہ قانون شہادت کے تحت فوجی افسر کے سامنے اعتراف کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 71 مبینہ دہشتگردوں کی رہائی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر اپیلوں پر …

Read More »

کورونا وائرس کا شبہ: جدہ سے ملتان آنے والے 3 مسافر اسپتال منتقل

ملتان: سعودی عرب سے پاکستان آنے والے تین مسافروں کو کورونا وائرس کے شبہے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس کا شبہے میں جدہ سے آنے والی خاتون سمیت 3 مسافروں کو نشتر اسپتال کے آئسولینش وارڈ منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ …

Read More »