Home / 2021 / February / 03 (page 4)

Daily Archives: February 3, 2021

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا

 لاہور:  پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا۔پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 20 رکنی جنوبی افریقا کا دستہ لاہورپہنچ گیا، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ کوچنگ اسٹاف بھی شامل ہے۔ مہمان ٹیم کمرشل فلائیٹ کے ذریعے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچی …

Read More »

تھر میں کوئلے کی کان کنی 40 فیصد مکمل ہوچکی، وزیراعلیٰ

 کراچی:   وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے کی کان کنی کا کام 40 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر کول بلاک I پاور جنریشن کمپنی کے وفد جس کی سربراہی سی ای او مسٹر مینگ ڈونگھائی کررہے تھے، سے باتیں …

Read More »

جولائی تا دسمبر: بجٹ خسارہ بڑھ کر 1.4 ٹریلین روپے ہو گیا

 اسلام آباد:   رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران بجٹ خسارہ بڑھ کر 1.4 ٹریلین روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔وفاقی حکومت نے اگرچہ اخراجات پر سخت کنٹرول رکھا تاہم اس کے باوجود بجٹ خسارے نے 1.4 ٹریلین روپے کی سطح کو چُھولیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی …

Read More »

عوام سے فی لیٹر پٹرول پر47 روپے سے زائد ٹیکسزکی وصولی

 اسلام آباد:  عوام سے فی لیٹر پٹرول پر47 روپے 59 پیسے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز سمیت مختلف مارجن وصول کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے ہے لیکن عوام کو 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر پر فروخت کیا جارہا ہے۔ فی لیٹر پٹرول پر 47 …

Read More »

لاہور: ‘بیٹے کی پیدائش کا مطالبہ’، سسرالی رشتہ داروں نے خاتون کو جلا کر قتل کردیا

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں ‘بیٹے کی پیدائش نہ ہونے پر’ سسرالی رشتہ داروں نے دو بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر جلا کر قتل کردیا۔ واقعے کے درج مقدمے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 30 سالہ صبا کے جسم اور خاص طور پر گردن پر تشدد …

Read More »

لاہور میں نصب کیے گئے علامہ اقبال کے مجسمے کی کہانی کا دوسرا رخ

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں نصب کیے گئے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مجسمے پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’ناقص‘ قرار دیا تھا۔ درجنوں افراد بشمول سینئر صحافیوں، سیاستدانوں اور سماجی رہنماؤں نے نصب کیے گئے مجسمے کو علامہ اقبال …

Read More »

بھٹہ مزدور ‘پیشگی رقم’ واپس کرنے کے پابند نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ بھٹہ مزدور قرض کے طور پر لے گئے ‘ایڈوانس’ (پیشگی) رقم کو واپس کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ بچوں سے مزدوری کروانے …

Read More »

اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر نوٹسز جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر وزارت برائے صنعت و پیداوار، پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ سماعت میں …

Read More »

پاکستان کی 10 کروڑ آبادی کورونا ویکسین لگوانے کی اہل ہے، معاونِ خصوصی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں کیوں کہ دنیا بھر میں یہ ویکسین 18 سال کی عمر سے زائد کے افراد کو لگائی جاتی ہیں۔ اسلام آباد …

Read More »

سینیٹ انتخابات پر صدارتی ریفرنس: ‘عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں’

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس پر بینچ نے کہا ہے کہ ریفرنس پر عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی اس لیے حکومت کو قانون سازی کرنی ہوگی۔ سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس …

Read More »