Home / تازہ ترین خبر / محسن داوڑ اور علی وزیر خڑ کمر حملہ کیس میں بری

محسن داوڑ اور علی وزیر خڑ کمر حملہ کیس میں بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کو خڑ کمر چیک پوسٹ حملہ کیس میں بری کردیا۔

ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست کی جانب سے کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو بری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان خان ولی، نور رحمان، گل عالم، افتخار، رحیم اللہ، عمران اور احسان اللہ کیس میں اشتہاری ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا حکومت نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف دائر کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے عدالت کو درخواست میں کہا تھا کہ صوبائی حکومت موجودہ صورتحال کے تناظر میں کیس واپس لینا چاہتی ہے اور یہ فیصلہ قومی مفاد میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر 26 فروری 2019 کو حملے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

خڑ کمر واقعے میں 13 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے تھے جب کہ زخمیوں میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔ سی ٹی ڈی نے پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *