Home / جاگو بزنس / سونے کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

سونے کی قیمت میں ناقابل یقین اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہوگئی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *