Home / جاگو بزنس / یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اعلان، متعدد اشیاء کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز  پر  ساڑھے7 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان پیکج کے تحت قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی  جاری کردیا جس کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان پیکج کے تحت چائےکی800 گرام قیمت میں100 روپے، بیسن اور کھجور کی فی کلو قیمت میں 50 روپے، دودھ کے فی لیٹر ٹیٹرا پیک کی قیمت میں 30 روپے، دالوں اور چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے،کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے اور مشروبات کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 30 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے،گھی  365 روپے اور آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار ہوگی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا اطلاق 5 مارچ سے ہوگا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *