Home / جاگو بزنس / بیرونی قرضوں پر قابو پانےکیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا: بلومبرگ

بیرونی قرضوں پر قابو پانےکیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا: بلومبرگ

امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو  پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔

 بلوم برگ کی رپورٹ میں پاکستان میں چینی قونصل جنرل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے پاکستان پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا بلکہ حال ہی میں 2 ارب ڈالرکا قرض بھی رول اوور کیا۔

 رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ  بیرونی قرضوں کی پریشانی پر قابو پانے کیلئے چین پاکستان سے مالی تعاون جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیا تھا۔

بلوم برگ کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *