Home / جاگو بزنس / قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر عائد پابندی اٹھالی

قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات پر عائد پابندی اٹھالی

‎‎اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے حالیہ دورہ قطر کے دوران قطری حکومت نے 2010 سے پاکستانی چاول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردی۔

وزرات تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی چاول کی درآمد پر  سال 12-2011 میں پاکستانی ایکسپورٹرز کی طرف سے قطر کو غیر معیاری چاول کی سپلائی کے باعث عائد کی گئی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق پابندی ہٹانے سے سالانہ 40 سے 50 ملین ڈالرز کی درآمدات میں اضافہ ہوگا۔‎

2010-11 تک پاکستان قطر کو 80 سے 90 ملین ڈالرز کے 80 ہزار سے ایک لاکھ ٹن سالانہ چاول برآمد کرتا رہا جب کہ گزشتہ پانچ سالوں میں قطر کو چاول کی برآمدات گرکر 20 سے 25 ملین ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

پاکستان قطر کو چاول برآمد کرنے والوں کے چاولوں کے معیار کی انسپیکشن کے لیے ایک تھرڈ پارٹی آڈٹ کروائے گا۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *