Home / جاگو بزنس / یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو مل گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رقم 22 جنوری 2019 کو گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل ابو ظہبی فنڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے بعد وصول کی گئی۔

خیال رہے کہ 18 جنوری کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 13 ارب 25 کروڑ ڈالر تھے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہونے کے بعد مرکزی بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اکتوبر میں سعودی عرب کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یو اے ای سے مالی معاونت کی درخواست کی تھی۔

21 دسمبر کو ابو ظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے ایک ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے ہیں۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *