Home / جاگو کھیل / آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے

آئی پی ایل؛ لونگی نگیڈی نے 2 قانونی بالزپر27 رنز دے دیے

شارجہ: 

آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے۔راجستھان رائلز سے آئی پی ایل میچ میں چنئی سپر کنگز کے لونگی نگیڈی نے صرف 2 قانونی بالز کے دوران 27 رنز دے دیے جب کہ آخری اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر جوفرا آرچر نے چھکے جڑے۔ اگلی گیند نو تھی جس پر آرچر نے پھر چھکا لگایا جبکہ ایک نوبال کا رن ملا، اگلی فری ہٹ پھر نوبال تھی، اس پر بھی انگلش کرکٹر نے چھکا جڑا، اس پر بھی 7 رنز بنے۔

دلچسپ بات یہ کہ اگلی بال وائیڈ تھی، اس پر بھی ایک رن ملا، اس طرح 2 لیگل بالز پر27 رنز بنے جبکہ آخری 3 گیندوں پر سنگلز کی وجہ سے نگیڈی نے اس اوور میں مجموعی طور پر 30 رنز دیے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *