Home / جاگو کھیل / حیدر علی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا

حیدر علی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا

 کراچی: 

زمبابوے سے دوسرے ون ڈے میں حیدرعلی کے مشکوک آؤٹ کا معاملہ موضوع بحث بن گیا۔کیریئر کا پہلا ون ڈے کھیلنے والے حیدر علی نے 22 ویں اوور میں سین ولیمز کی گیند کو فائن لیگ کی جانب کھیلنا چاہا مگر وہ ان کے پیڈ پر لگی، تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد فیلڈ امپائر علیم ڈار نے حیدر کو ایل بی ڈبلیو قرار دینے کیلیے انگلی اٹھا دی۔

بیٹسمین نے فوری ریویو لیا مگر تھرڈ امپائر احسن رضا نے کافی دیر تک ہر اینگل سے ری پلے دیکھنے اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی سے گیند پہلے گلوز پر لگنے کا ثبوت نہ ملنے کی وجہ سے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ڈی آر ایس قوانین کے تحت اگر ٹیکنالوجی سے مدد نہ مل سکے اور تھرڈ آفیشل کے پاس فیصلہ تبدیل کرنے کیلیے کوئی واضح ثبوت موجود نہ ہو تو پھر اسے فیلڈ امپائر کا فیصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *