Home / جاگو دنیا / صدارتی انتخاب: ابھی سے جیت کا سوچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، ٹرمپ

صدارتی انتخاب: ابھی سے جیت کا سوچ کر خوشی محسوس ہورہی ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے نتائج سے قبل ہی کامیابی کے امکانات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ابھی سے اچھا اچھا محسوس ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے آغاز پر کہا کہ وہ ابھی سے ہی جیت کا سوچ کر اچھا محسوس کررہے ہیں۔

انہوں نے پیشگوئی کی کہ وہ فلوریڈا اور ایریزونا جیسی اہم ریاستوں میں بڑی انتخابی فتوحات حاصل کریں گے۔

ڈدونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت اچھا لگتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہماری فتح ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ان تمام اہم ریاستوں میں فتح کی توقع کرتے ہیں جو انتخابات کا فیصلہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم ٹیکساس میں نمایاں کامیابی کے ساتھ جیت رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ ہم شمالی کیرولائنا میں بہت بہتر کام کرنے جارہے ہیں، ہمارے خیال میں ہم ہر جگہ بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں’۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ انتخابی دن ان لوگوں سے فون کال کرنے میں گزاریں گے جو ان کے وفادار رہے ہیں اور نواحی ورجینیا میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر جاکر عملے کا شکریہ ادا کریں گے۔

امریکا کے شہری آج (3 نومبر کو ملک) کے 46 ویں صدر کے انتخاب یا 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے منتخب کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

رواں برس ہونے والے انتخاب میں ڈیموکریٹک اُمیدوار جوبائیڈن اور امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

2016 کے انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی جس میں 13 کروڑ 65 لاکھ افراد سے زائد نے رائے دہی میں حصہ لیا تھا جبکہ 9 کروڑ 20 لاکھ افراد نے اس عمل میں شامل ہونے سے گریز کیا تھا۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی ووٹرز پر تنقید سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو مزاق قرار دے دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹیلی وژن خطاب میں امریکا میں صدراتی انتخاب کا مزاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کی ووٹرز سے متعلق تنقید خود حقائق کے منافی دعویٰ ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا تھا کہ ‘امریکی انتخاب میں دھاندلی سے متعلق بیان کس نے دیا؟ یہ بیان امریکی صدر نے دیا جو انتخاب کرارہے ہیں جبکہ ان کے سیاسی حریف کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتخاب میں وسیع پیمانے پر دھاندلی کریں گے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *