Home / جاگو کھیل / پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن عثمان وزیر کے ساتھ نہیں چل سکتا، عامر خان

پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن عثمان وزیر کے ساتھ نہیں چل سکتا، عامر خان

کراچی: 

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام باکسرز کی عزت کرتا اور ان کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن میں عثمان وزیر کے ساتھ نہیں چل سکتا۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ عثمان وزیر ایک اچھا  باکسر ہے لیکن وہ نچلی سطح کے مقابلے کرنا چاہتا ہے، میں نے اسے کہا تھا کہ ہم تمہیں اچھے موقع فراہم  کرسکتے ہیں، لیکن وہ چیلنج قبول نہیں کرنا چاہتا۔

باکسر عامر خان کا دعویٰ ہے کہ عثمان وزیر آسان مقابلوں کے خواہشمند ہیں، وہ سخت مقابلوں کے لیے دل نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ گلگت سے تعلق رکھنے والے  21 سالہ عثمان وزیر کو عامر خان نے تربیت دینے کے ساتھ ساتھ پروفیشنل مقابلوں میں بھی متعارف کرایا تاہم ایشین بوائے کے نام سے معروف عثمان وزیر پاکستان کے اولمپئین باکسر حسین شاہ کی سرپرستی میں کراچی میں 19 دسمبر کو پروفیشنل فائٹ کریں گے جب کہ اسی روز لاہور میں عامر خان پاکستان کے معروف پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی فائٹ کے لیے تیاری میں مصروف ہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *