Home / جاگو بزنس / عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئیں

عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں گرگئیں

wh

کراچی: 

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1952 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 6oo روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ  15 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98 ہزار 857 روپے ہوگئی۔

 

 

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *