Home / جاگو کھیل / ’’مائی ڈیئر متھالی راج‘‘ کہنے پر موریسن مشکل میں پڑ گئے

’’مائی ڈیئر متھالی راج‘‘ کہنے پر موریسن مشکل میں پڑ گئے

 لاہور: 

 بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج سے بے تکلفی ڈینی موریسن کو مہنگی پڑ گئی۔شارجہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے ایک میچ میں شکست کے بعد انٹرویو میں کمنٹیٹر نے کہا کہ ’’مائی ڈیئر متھالی راج کل کوئی میچ نہیں آپ کیا کریں گی، آپ کی ٹیم ویلوسٹی کیا کرے گی‘‘ جواب ملنے پر انھوں نے کہا کہ حوصلہ جوان رکھو اور مسکراتی رہو۔

اس بے تکلفی پر ڈینی موریسن پر غیر پیشہ ورانہ انداز اپنانے کے الزامات سامنے آنے لگے،خاتون کھلاڑیوں اور مبصرین کے ساتھ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر موریسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی انٹرنیشنل اسٹار کو یوں مائی ڈیئر کہنا مناسب نہیں۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *