Home / جاگو صحت / پاکستان: کورونا کی شرح چار ماہ کی بلند ترین سطح پر، اموات میں بھی اضافہ

پاکستان: کورونا کی شرح چار ماہ کی بلند ترین سطح پر، اموات میں بھی اضافہ

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس سے کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے جب کہ ریکارڈ ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36923 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2304 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں آخری مرتبہ 17 جولائی کو کورونا کے ایک روز میں سب سے زیادہ 2085 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے یہ سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

اس طرح پاکستان میں کیسز مثبت آنے کی شرح 4 ماہ کی بلند ترین سطح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

اس کےعلاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 37 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جو مسلسل دوسرے دن اموات کی بڑی تعداد ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7092 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 52296 تک جا پہنچے ہیں۔

اسکرین گریب سرکاری پورٹل

صوبوں کی صورتحال

اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 714 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 153051 ہوگئی ہے جب کہ 2718 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 108822 ہے اور 2455 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16274 اور ہلاکتیں 155 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 41472 اور 1303 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 5139 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 118 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4416 اور 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 23122 ہے اور اب تک 250 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Check Also

بلڈ ٹیسٹ سے فالج کے خطرات کی نشاندہی کرنا ممکن

امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *