Home / جاگو دنیا / تھائی لینڈ میں ‘سنگلز ڈے’ پر کاسمیٹک سرجری پر سیل

تھائی لینڈ میں ‘سنگلز ڈے’ پر کاسمیٹک سرجری پر سیل

تھائی لینڈ میں ایک کاسمیٹک سرجری کلینک نے اپنی پہلی ‘سنگلز ڈے’ سیل میں ناک اور آنکھوں کی مہنگی سرجریاں انتہائی سستی کردی ہیں۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے تھائی لینڈ بھی معاشی مشکلات کا شکار ہے اور یہ سیل بھی اسی وجہ سے لگائی گئی۔

11 نومبر کو غیر سرکاری طور پر لگنے والی اس سیل کے سلسلے کا آغاز چین سے ہوا تھا جو حالیہ چند برسوں میں متعدد ممالک تک پھیل گئی ہے اور اب اس نے امریکا میں لگنے والی ‘بلیک فرائیڈے’ سیل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کو جنوب مشرقی ایشیا میں پلاسٹک سرجری کیپٹل مانا جاتا ہے، جہاں وایو نامی کلینک نے حالیہ سیل لگا کر صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

یہ سیل ایسے وقت میں لگی ہے جب کورونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے تجارت بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

تھائی لینڈ کے اس کلینک میں ناک اور آنکھوں کی سرجری عام طور پر 30 ہزار بھات (ایک ہزار ڈالر) میں ہوتی ہے لیکن سیل کے دوران یہی سرجری 7 ہزار بھات ( 230 ڈالر) میں کی جارہی ہے۔

یہ سرجری اکثر ایشیائی کسٹمرز کرواتے ہیں اور وہ ‘مغربی’ آنکھوں کے لیے سرجری کروانے آتے ہیں۔

اس حوالے سے کلینک میں موجود سومپراسونگ ایمسانتیا نامی خاتون نے اے ایف پی کو بتایا کہ جب انہیں سیل کا علم ہوا تو انہوں نے فوراً آپریشن کے لیے بکنگ کروا لی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مناسب قیمت ہیں۔

35 سالہ خاتون اپنی ناک کی سرجری کروانے کے لیے کلینک میں موجود تھیں۔

کلینک کے مالک ساکیرین الایشاک کے ساتھ مختصر مشاورت کے بعد سومپراسونگ ایمسانتیا کو آپریشن روم میں لے جایا گیا اور ناک پر سرجری والے حصے کو سُن کیا گیا۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میڈیکل سیاحت کا گڑھ ہے جہاں کے ہسپتالوں اور کلینکس میں ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا سے لوگ پلاسٹک سرجری کروانے کے لیے جاتے ہیں، ان سرجریز کے ساتھ لگژری ہوٹلز کی پیکج ڈیل بھی شامل ہوتی ہے جہاں سرجری کے بعد سیاح ٹھہر سکتے ہیں۔

تاہم کورونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیوں کے نفاذ کی وجہ سے تھائی لینڈ کی اس صنعت کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے ہمارے کچھ مریضوں نے پہلے سے کروائی گئی بکنگ کے باوجود اپنے آپریشن ملتوی کرادیے تھے کیونکہ وہ اس کی مکمل ادائیگی نہیں کر پا رہے تھے۔

کلینک کے مالک کا کہنا تھا کہ یہ سیل ان کے لیے ایک تحفے جیسی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *