Home / جاگو دنیا / کمالا ہیرس کا امریکا کو عالمی وبا سے جلد بچانے کا دعویٰ

کمالا ہیرس کا امریکا کو عالمی وبا سے جلد بچانے کا دعویٰ

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کما لا ہیرس نے کہا ہے کہ ایک دن، میں اور جوبائیڈن اس وائرس پر قابو پاتے ہوئے امریکا کو اس سے محفوظ کرنے کے لیے کام کریں گے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی نو منتخب نائب صدر کما لا ہیرس نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ساتھ مل کر اپنے ملک کو عالمی کورونا وائرس سے بچائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ امریکا میں بہت سے لوگوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے پیاروں کو کھویا ہے، میں کہتی ہوں کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمالا ہیرس نے ٹوئٹرپر  اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

انھوں نے لکھا کہ میری زندگی کی محبت سے ملیے۔

کمالا ہیرس امریکا کی پہلی خاتون، سیاہ فام اور جنوبی ایشیاء سے تعلق رکھنے والی شخصیت ہیں جو نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 30 لاکھ 91 ہزار 981 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 12 لاکھ 99 ہزار 407 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 585 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 38 لاکھ 97 ہزار 231 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

 

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *