Home / جاگو دنیا / آذربائیجان کی فتح، شوشا دہائیوں بعد اذان کی صداوں سے گونج اٹھا

آذربائیجان کی فتح، شوشا دہائیوں بعد اذان کی صداوں سے گونج اٹھا

باکو : آذربائیجان کی فتح سے نگورنوکاراباخ کے شہر شوشا کی فضا تقریباً تین دہائیوں بعد اللہ اکبر کی صداوں سے معطر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین تنازعے کے بعد نگورنوکارابخ ریجن پر آرمینیائی حمایت یافتہ عیسائی حکومت قائم ہوگئی تھی جس کے بعد سے شوشا میں اذان کی صدائیں گونجنا بند ہوگئی تھیں۔

مسلم اکثریتی ملک آذربائیجان کی کامیابی کے بعد کاراباخ کے دوسرے بڑے شہر شوشا میں 28 برس بعد اللہ کی کبریائی کی صدائیں بلند ہوئیں ہیں۔

Media player poster frameانٹرنیٹ پر آذری فوجی جوان کی اذان کی آواز شہر کی فضاوں کو اللہ اکبر کی صداوں سے معطر کرنے کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ نگورنوکاراباخ ریجن پر کچھ روز قبل آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے، جس کےلیے ترکی اور روس نے ریجن میں جنگ بندیئ کی نگرانی کرنے کےلیے مشترکا مرکز بنانے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *