Home / جاگو بزنس / عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

 کراچی: 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1888ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور170 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96322روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے گھٹ کر 1200روپےاور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپے15پیسے گھٹ کر 1028روپے 80پیسے ہوگئی۔

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *