Home / جاگو کھیل / پی ایس ایل فائیو؛ لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل فائیو؛ لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 کراچی: 

پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ فائیو کے آخری معرکے میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی جب کہ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں دونوں ٹیمیوں نے ایک ایک میچ جیتے۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام  دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کے ساتھ  پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف  دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیں گے۔

 

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *