Home / جاگو کھیل / انگلینڈ کا دورہ پاکستان کا فیصلہ مسرت کن اور خوش آئند ہے، معین علی

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کا فیصلہ مسرت کن اور خوش آئند ہے، معین علی

کراچی: 

انگلینڈ کے ممتاز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا فیصلہ مسرت کن اور خوش آئند ہے۔ایک انٹرویو میں انگلش آل راؤنڈر معین علی کا کہنا تھا کہ یہ کرکٹ کے لیے ایک خوشگوار موقع ہے، ہم دورہ پاکستان کے لیے بے چینی سے منتظر ہیں، کوویڈ19 کے بدترین دور میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دورہ کیا اور انگلینڈ کرکٹ کی بھرپور مدد کی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی  کرکٹ ٹیموں کی  انگلینڈ کے دوروں سے کرکٹ کو دوام بخشنے میں مدد ملی۔

معین علی نے کہا کہ اب یہ درست موقع ہے کہ ہم پاکستان کا جوابی دورہ کریں جو نہ صرف کھیل بلکہ پاکستان میں کرکٹ کو تقویت دینے کے ساتھ ہمارے اپنے ملک کی کرکٹ کے لیے بھی بہتر رہے گا، کراچی میں اگلے برس 14 اور15 اکتوبر کو کھیلے جانے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے  انعقاد سے اچھا پیغام جائے گا۔

معین علی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنا میرے لیے خوشگوار  تاثررہا، ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے لیگ میں شرکت کرکے بہت لطف اٹھایا۔

Check Also

کیا ویرات کوہلی بیٹی کو کرکٹر بنانا چاہتے ہیں؟

بھارتی معروف کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی وامیکا اُن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *