Home / جاگو پاکستان / ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سےخواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی

ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سےخواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی

بھارتی فوج  کی لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر کھوئی رٹہ سیکٹر پر  بلا اشتعال فائرنگ سے 6 خواتین اور 4 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نےجکجوٹ گاؤں پرشادی کی تقریب کےدوران مارٹرگولے اور راکٹ فائرکیے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے دانستہ طور پرعورتوں اور بچوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

 آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ بھارتی فوج کی فائرنگ اخلاقی پستی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عکاس ہے، اور یہ فائرنگ 2003 کے سیز فائر معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *