Home / جاگو دنیا / ‘بغیر علامت والے متاثرہ افراد سب سے زیادہ وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں’

‘بغیر علامت والے متاثرہ افراد سب سے زیادہ وائرس پھیلانے کا سبب بنتے ہیں’

واشنگٹن: امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے نئی ہدایات میں کہا ہے کہ کورونا وائرس زیادہ تر وہ افراد پھیلاتے ہیں جن میں اس کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی اس لیے ماسک اس کے خلاف واحد دستیاب تحفظ ہے۔

یہ انتباہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کے پیشِ نظر جاری کیا گیا، جو غیر معمولی طور پر تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اس حوالے سے 5 کروڑ 56 لاکھ مصدقہ کیسز اور 13 لاکھ 40 ہزار اموات ریکارڈ کرچکا ہے۔

امریکا اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جس میں ایک کروڑ 18 لاکھ مصدقہ کیسز سامنے آئے اور 2 لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض انتقال کر گئے، بھارت دوسرا متاثرہ ملک ہے جس میں 90 لاکھ سے زائد کیسز موجود ہیں۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ انتظامیہ نے ماسک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی اور بہت سے امریکی ماہرین صحت اس رویے کو امریکا میں وائرس کے سبب ہونے والی تباہی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

تاہم آنے والے جو بائیڈن کی حکومت نے عوام میں ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔

سی ڈی سی کی جانب سے ہفتے کے اختتام پر جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ‘ایسے مریض جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتی یا جلد ظاہر ہوجاتی ہیں، جو اپنے آپ کو صحت مند سمجھتے ہیں یا اپنے وائرس سے متاثر ہونے سے لاعلم ہوں وہ اندازاً اس وبا کی 50 فیصد ترسیل کے ذمہ دار ہیں۔

سی ڈی سی کا کہنا تھا کہ متعدد بین الاقوامی اداروں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 40 سے 45 فیصد متاثر افراد میں کبھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ بیماری کی علامات والے متاثرہ افراد میں علامت کے آغاز سے ٹھیک ایک روز پہلے اور اس کے بعد چند روز تک بیماری کی ترسیل کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے، انفکیشن کے پھیلاؤ کی تعداد میں اس وقت عروج پر ہوتی ہے جب وائرس کی سطح عروج پر ہو۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ماسک اس کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے۔

ماسک کس طرح بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددگار ہوسکتا ہے کی وضاحت کرتے ہوئے سی ڈی دی سے کہا کہ چہرہ ڈھکا ہوا ہو تو وائرس سے بھرے آبی قطروں کا داخلہ کم ہوجاتا ہے اور خصوصاً علامت نہ رکھنے والے مریضوں سے انفیکشن ہونے سے روکتا ہے۔

ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ماسک پہننے والوں کو اس کے آبی قطرے سانس کے ذریعے اندر لینے سے روکتا ہے جو ذاتی تحفظ کے لیے فلٹریشن کہلاتا ہے۔

چنانچہ کورونا وائرس کے لیے ماسک پہننے سے عوام کا فائدہ ان اثرات کے امتزاج سے ہے کہ مستقل اور درست طور پر ماسک کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ انفرادی ترسیل میں رکاوٹ آجاتی ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *