Home / جاگو بزنس / تھوک وخوردہ سطح پر چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان

تھوک وخوردہ سطح پر چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان

suga

کراچی: 

حکومتی سطح کے اقدمات کی بدولت تھوک وخوردہ سطح پر چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان غالب ہوگیاہے۔

چینی کے تھوک بیوپاریوں نے ایکسپریس کو بتایاکہ ہفتے کو فی کلوگرام چینی کی فی تھوک قیمت میں مزید 4 روپے کی کمی سے80روپے کی سطح پر آگئی ہے، اس طرح سے گزشتہ ایک ہفتے میں فی 100کلوگرام چینی کی بوری کی قیمت میں مجموعی طورپر 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں فی 100کلو چینی کی بوری کی قیمت 9500روپے سے گھٹ کر 8ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

جوڑیا بازار کے چینی کے تھوک ڈیلر نے بتایاکہ گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلوگرام تھوک قیمت میں مجموعی طور پر 15 روپے کی نمایاں کمی سے80روپے کی سطح پرآگئی ہے۔

 

Check Also

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *