Home / جاگو دنیا / نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 43 کسانوں کا سر قلم کردیا

نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 43 کسانوں کا سر قلم کردیا

میدوگوری: 

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے کھیتوں میں کام کرنے والے 43 کسانوں کا سرقلم کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست بورنو کے گاؤں خوشوبے میں مسلح افراد کے حملے میں 43 افرد کا سرقلم کردیا گیا جب کہ 6 دیہاتی شدید زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور 8 لاپتہ ہیں۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امدادی کاموں میں مصروف فوجی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ اس طرح کی کارروائیاں بوکو حرام کرتے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی میدوگوری کے علاقے میں بوکو حرام نے کھیت میں کام کرنے والے کسانوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 22 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی مسلح گروہوں کے کمانڈرز نے الزام عائد کیا ہے کہ بوکو حرام اس سے قبل بھی کسانوں، مچھیروں اور وزن اُٹھانے والے ورکز کو مخبر کہہ کر قتل کرتے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ ان علاقوں میں بوکوحرام اور مقامی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔

Check Also

بھارتی شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش برآمد، حالات کشیدہ

بھارت کے شہر پٹنہ میں اسکول سے 3 سالہ بچے کی لاش ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *