Home / جاگو پاکستان / کراچی: تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی: جام صادق پل پر تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر  کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عبداللہ اور اللہ ڈیوایہ کے نام سے ہوئی ہے، عبداللہ کی عمر 20 سال ہے اور وہ مہران ٹاؤن کا رہائشی تھا جب کہ اللہ ڈیوایہ خیابان شجات فیز  5 کا رہائشی تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Check Also

رواں ماہ کے آخر میں ترک صدر کا دورہ پاکستان متوقع

رواں ماہ کے آخر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *